پونچھ //پونچھ میں لگاتاردوسرے روز بھی ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواتاہم اس دوران کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔پونچھ کے قصبہ سیکٹر میں حد متارکہ پر جمعہ کے روز بھی ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے قصبہ سیکٹر میں حد متارکہ پر جمعہ کو سہ پہر چار بجے پاکستان کی افواج نے ہندوستانی چوکیوں پرفائرنگ اور گولہ باری شروع کی جس کا ہندوستانی فوج بھی اس کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔تاہم اس دوران کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ مقامی لوگوں میں زبردست خوف و حراس پیدا ہوا اوروہ گھروں میں ہی محصور ہوکر رہ گئے ۔