پونچھ میں شروع کھیل سرگرمیاں اختتام پذیر

حسین محتشم

پونچھ//محکمہ یوتھ سروسز اور اسپورٹس پونچھ نے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر کے جاری کردہ سرگرمیوں کے کلینڈر کے مطابق مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔ اس دوران اسپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں تمام عمر کے لڑکوں کے ضلعی سطح کے ٹرائیل کم سلیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پونچھ کے تمام گیارہ زونوں نے حصہ لیا تقریباً 300 ایتھلیٹس لڑکوں نے ان مقابلوں میں حصہ لیاجبکہ والی بال، شطرنج، بیڈمنٹن، کبڈی اور کھو کھو میں 19 سالہ لڑکیوں کے ٹرایل کم سلیکشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں ضلع پونچھ کے تمام زونز حصہ لیکر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر پونچھ مول راج اتم کی مجموعی نگرانی میں ٹرائیلس کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر پونچھ نے منصفانہ انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی تشکیل دی۔