حسین محتشم
پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ میں شراب خانوں کا اچانک دورہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود کی زیرِسرپرستی ٹیم نے شراب کا معائنہ کیا جبکہ اس دوران فروخت ہونے والی مشکوک شراب کے نمونے جانچ کے لئے اٹھائے اور انکے معیار کی جانچ کیلئے لوازمات مکمل کرنے کے بعد انکے محکمہ کی جموں میں قائم لیبارٹری میں بھیجا گیا۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ انہوں نے شراب کے برانڈ جو مشکوک پائے گئے باقاعدہ انکی قیمت ادا کر انکے بل حاصل کر انہیں جموں محکمہ کی بڑی لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے لئے بھیجا ہے جہاں انکے معیار کی جانچ پڑتال ہوگی اور اگر معیار میں کوئی گڑ بڑی ہوئی اور نمونوں کے نتائج خراب آئے تو ان شراب خانوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شراب خانوں کا معائنہ کرنے والی ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود کے ہمراہ فوڈ سیفٹی انسپکٹر ظفر اقبال اور محمد رئیس ملک بھی شامل تھے۔