عشرت بٹ
جموں// پونچھ میں جمعرات کو اتفاقیہ فائرنگ میں ایک سب انسپکٹر سمیت سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل نوجوت رائے ڈگری کالج پونچھ کے قریب پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھے جب ان کی سروس رائفل غلطی سے چل گئی جس کے نتیجے میں وہ خود اور سب انسپکٹر رجنی کانتا زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو ان کے ساتھیوں نے فوری طور پر پونچھ کے ایک قریبی ضلع اسپتال منتقل کیا۔حکام نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو خصوصی علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال جموں ریفر کیا گیا۔