جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں گذشتہ روز مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کرنے والے ایک بارڈر سیکورٹی فورسز(بی ایس ایف) اہلکار کی پیر کے روز موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر میں اتوار کے روز جس بی ایس ایف اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا تھا وہ پیر کے روز اودھم پور میں واقع فوجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی بی ایس ایف اہلکار کی شناخت پی کے داس کے بطور ہوئی ہے جو بی ایس ایف کی 168 بٹالین سے وابستہ تھا۔