حسین محتشم
پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ کے لوگ بجلی کی نامناسب سپلائی سے پریشان ہیں جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ پورے ضلع میں ماہانہ کرائے میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ نالاں ہیں۔ کئی علاقوں سے لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ انہیں محکمہ کی جانب سے اضافی بجلی بل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ضلع میں بجلی کی پریشان کن کٹوتیوں کی شکایات کے درمیان ایگزیکٹو انجینئر محکمہ بجلی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہر اور ہیٹر استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے بجلی پر زیادہ لوڈ پڑ جاتا ہے اور لوڈ کی وجہ سے غیر اعلانیہ کٹوتیاں ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے لگاتار شدید بارش اور پہاڑوں پر تازہ برفباری کے درمیان محکمہ بجلی کی جانب سے عوام کو بہتر اور مسلسل بجلی سپلائی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام سے محکمہ کے ساتھ مزید تعاون کرکے ہیٹر بایلر وغیرہ جیسی چیزوں کے استعمال سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ لوگوں کو بجلی کی معقول فراہمی ہو سکے۔