عشرت بٹ
پونچھ// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ضلع پونچھ میں جمعہ کی صبح چھاپے کے دوران ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا۔پولیس نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے صبح کے وقت پونچھ کے ساوجیاں ڈنہ علاقے میں چھاپہ مارا اور اس دوران ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا۔ پونچھ کے کئی علاقوں میںچھاپے مارے گئے جس دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ ڈرون کے ذریعے بھارتی حدود میں ہتھیار اور ممنوع نشیلی اشیاء پھینکنے کے سلسلے میں درج کیس کے متعلق این آئی اے نے چھاپہ ڈالے جس دوران کاغذات کو ضبط کیا گیا ہے۔