سرینگر//فوج نے پیر کو کہا کہ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک جنگجو کو جاں بحق کیا گیا ہے۔
فوجی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ پونچھ سیکٹر میں فوج نے ایک جنگجو کو لائن کے دوسری طرف سے دراندازی کرتے ہوئے دیکھ کر اُسے للکارا۔مذکورہ جنگجو نے فوج پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فوج نے بھی گولیاں چلائیں اور اس دوران مذکورہ جنگجو ماراگیا۔
فوجی بیان کے مطابق مارے گئے جنگجو کی لاش کے پاس ہی ایک اے کے 47 رائفل بر آمد کرلی گئی ہے۔
فوجی بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن اب ابھی جاری ہے۔