جاوید اقبال
مینڈھر//جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز معمول کی گشت کے دوران ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے آفیسر سمیت تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو بحفاظت نکال کر نزدیکی آرمی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اُنہیں مزید علاج کیلئے کمانڈ ہسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا ہے۔