عشرت بٹ+بلال فرقانی
پونچھ+سرینگر//پونچھ کے لوران پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر وید پرکاش کو 10,000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ آر ایس پورہ کے ہری پور گاؤں کے رہنے والے وید پرکاش کو سی بی آئی نے گرفتار کیا ہے۔ ادھر انسداد بدعنوانی بیورو نے(ACB) خصوصی جج سرینگر کی عدالت میں ایک سرکاری ملازم فاروق احمد عباسی ساکن بونیار، بارہمولہ کے خلاف کیس نمبر/2022 09 کے تحت چارج شیٹ پیش کی۔ مقدمہ ایک تحریری شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ جموں کشمیر پولیس میں سب انسپکٹر فاروق احمد عباسی ولد محمد اکبر، جو اس وقت بٹہ مالو پولیس تھانے میں تعینات تھا، نے شکایت کنندہ نے گاڑی کے رجسٹریشن نمبر/2900 JK22A کے کاغذات واپس کرنے کے بدلے میں ان سے 3,000 روپے رشوت طلب کی تھی۔ ملزم کو مذکورہ رقم ادا کرنے سے پہلے، شکایت کنندہ شکایت لے کر آیا جس سے قانون کے تحت ملزم سرکاری ملازم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی۔ اے سی بی کی ٹریپ ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا جس میں ملزم فاروق احمد عباسی سب انسپکٹر جموں و کشمیر پولیس ڈیپارٹمنٹ کو 3,000 روپے کی رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
پونچھ میں ایس ایچ او سی بی آئی کے ہتھے چڑھ گیا
