سمت بھارگو
راجوری // سیکورٹی حکام نے بتایا کہ پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ساتھ اتوار کو ایک مختصر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ گلپور سیکٹر میں صبح 11.30 بجے کے قریب ایل او سی کے ایک جنگلاتی علاقے سے ہندوستانی فوج کی ایک چوکی پرگولی لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کا تبادلہ بہت مختصر وقت تک جاری رہا۔حکام نے بتایا کہ ہندوستانی جانب سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کے پیچھے پاکستانی فوج کا ہاتھ تھا یا وہ ملی ٹینٹ تھے جو جنگلوں میں چھپے ہوئے تھے اور اندر گھسنے کے موقع کا انتظار کررہے تھے۔ادھرراجوری میں حادثاتی طور پرگولی لگنے سے فوجی اہلکار زخمی ہوا۔یہ واقعہ راجوری قصبہ میں اتوار کی شام اتفاقیہ طور پرگولی لگنے سے پیش آیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک فوجی اس وقت زخمی ہو گیا جب وہ اپنا ہتھیار صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی نکلی۔ان کا کہنا تھا کہ سپاہی کے پائوں میں گولی لگی ہے اور اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔