پونچھ// فوج نے منگل کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں سرنکوٹ سب ڈویژن کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جاری گولی باری میں مارے گئے پاکستانی عسکریت پسند کی شناخت ابو زرارہ کے نام سے کی جس کو ابو زر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
فوج کے ایک ترجمان نے انکاو¿نٹر میں ابی زر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاری آپریشن میں ایک اے کے اسالٹ رائفل، چار میگزین، ہینڈ گرنیڈ ”اور دیگر مجرمانہ مواد“ برآمد کیا گیا ہے۔
یہ تصادم آج صبح اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے جنگجوو¿ں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ جیسے ہی سیکورٹی فورسز مشتبہ مقام کے قریب پہنچے، عسکریت پسند نے ”فورسز پر بھاری فائرنگ کی جس کے بعد محاصرے سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا“۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارے گئے جنگجو کی لاش کو سیکورٹی فورسز نے انکاو¿نٹر کے مقام سے برآمد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابوزرارہ گزشتہ کچھ عرصے سے اس علاقے میں سرگرم تھا اور فوج نے اس کی ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیا۔