پونچھ// 73ویں پونچھ لنک اپ ڈے کے حوالے سے پونچھ میں فوج اور مقامی لوگوں کی جانب سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے فوج نے ایک ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح پونچھ سپورٹس اسٹیڈیم میں کیا گیا۔اس موقع پر فوج کی د±رگابٹالین کے کمانڈنگ افسر کے علاوہ مسز پرینکا سنگھ ریزیڈنٹ سیکرٹری ہاکی فیڈریشن جموں کشمیر، پونچھ کے کوچز اور تجربہ کار ہاکی کھلاڑی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر اس ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی چار لڑکیوں اور چھ لڑکوں کی ٹیموں کے کھلاڑی نے مارچ پاس کیا۔ جس کے بعد ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پونچھ واریئرز اور ینگ اسٹار پونچھ کے درمیان کھیلا گیا۔ اس دوران کوڈ 19 پروٹوکولز پر سختی سے عمل کیا گیا۔ واضح رہے کہ پونچھ لنک اپ ڈے کی اختتامی تقریب 20 نومبر کو منعقد ہوگی جہاں ان ٹورنامنٹس میں اور دیگر مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
پونچھ لنک اپ ڈے کے حوالے سے تقریبات جاری
