حسین محتشم
پونچھ//شہر پونچھ کی داخلی سڑک خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا ہے۔شیر کشمیر پل عبور کرتے ہی ہونچھ کا پہلا بازار جو کہ ایک اہم بازار ہے وہاں کی روڈ کی حالت قابل رحم ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ ایک اہم شاہراہ یہاں سے ہی لوگ ضلع ہسپتال کو بھی جاتے ہیں لیکن گہرے کڑھوں کے باعث ایمولینس سمیت کوئی اور گاڑی سڑک عبور کرنے سے کتراتی ہے جبکہ گاڑی میں موجود پہلے ہی اذیت کے شکار مریض کی حالت مزید غیر ہو نے لگتی ہے۔ڈاکٹر سکھوندر سنگھ سٹی پریزیڈنٹ نیشنل کانفرینس پونچھ نے سڑکوں کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی مرمت کچھ ہی عرصہ پہلے کی گئی تھی اسی دوران سڑک پر تارکول بھی بچھائی گئی تھی لیکن کام کیونکہ معیاری طریقہ سے نہیں کیا گیا اس لئے یہ سڑک پھر سے خستہ حالی کا شکار ہے جبکہ صورتحال پر ضلع انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔انھوں نے کہا مریضوں کو ایمبولینس ہو یا گاڑی اسپتال آنے کہ لئے ایک امتحان سے گزرنا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکز میں تبدیلی ، صوبے میں لیفٹیننٹ گورنر اقتدار میں ہے مگر عوام تک کوئی فائدہ نہیں پہنچ پا رہا۔ انہوں نے کہا کے بارہا عوام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اس سڑک پر جو کام ہوا ہے اس کی انکوائری کی جائے لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس ثابت ہوتا ہے کہ انتظامیہ ان ٹھیکیداروں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔