سرینگر/ضلع پونچھ کے اعلیٰ پیر علاقے میں جمعہ کو پولیس نے تشدد پر آمادہ بھیڑ کیخلاف ٹیر گیس کا استعمال کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں لیتہ پورہ حملے کیخلاف مظاہروں کے پیش نظر پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی جس کے دوران تشدد بھڑک اُٹھا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ایک بھیڑ نے جمع ہوکر کئی کاروں کے شیشے توڑ ڈالے جس کے بعد پولیس نے تشدد پر آمادہ بھیڑ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی۔
مظاہرین نے اعلیٰ پیر میں ایک مسلمان شہری کے گھر کے شیشے بھی توڑ دئے اور مسلمان شہریوں کی دکانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ صورتحال کو قابو میں لایا گیا ہے۔
اس سے قبل جموں کے گجر نگر علاقے میں بھی پُر تشدد مظاہروں کے دوران درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی اور کئی ایک کو آگ لگائی گئی۔
ان واقعات میں 12افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد جموں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔