سمت بھارگو
راجوری// فوجی دستوں نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کے ساتھ بھاری ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سیکورٹی حکام نے بتایا کہ چوکس فوج کے دستوں نے کھڑی کرماڑا علاقے میں کنٹرول لائن کے اس پار سے اس طرف گھسنے کی کوشش کرنے والے ملی ٹینٹوںکی نقل و حرکت کو دیکھ لیا، جس کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے درمیان گولی باری ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ فوج کی فائرنگ میں کم از کم دو ملی ٹینٹ گولیوں کی زد میں آئے لیکن فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ ہلاک ہوئے یا زخمی۔اہلکاروں نے بتایا کہ گھنے درختوں کے ساتھ کمک جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں تاحال آپریشن جاری ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کے ممکنہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔ فوج نے علاقے میں مقامی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔یہ جھڑپ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سیکورٹی فورسز نے حالیہ دنوں میں دراندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔