سرینگر//ضلع راجوری کے سوجیان منڈی علاقے میں پیر کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں کم سے کم نو افراد زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایک مسافر گاڑی سڑک سے لڑھک کر برف سے لبریز کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سومو گاڑی میں سوار سبھی نو افراد زخمی ہوگئے۔
مذکورہ گاڑی سوجیان سے کنڈی کی طرف جارہی تھی جب یہ سندری نالہ کے قریب پھسلن کی وجہ سے ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر لڑھک گئی۔
زخمیوں کو سوجیان کے اسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے پہنچایا گیا ہے۔