پونچھ//ضلع پونچھ میں بھارتی فوج اور پولیس نے لائن آف کنٹرول کے علاقے میں میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
سرکاری زرائع کے مطابق فوج نے کہا کہ 03 اپریل کو، بھارتی فوج اور پولیس کے ایس او جی کے چوکس دستوں نے ایک مشترکہ آپریشن کیا اور ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ایک گاوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
فوج نے بتایا کہ وائٹ نائٹ کور کے پونچھ بریگیڈ اور ایس او جی پونچھ کی طرف سے ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے گاو¿ں نورکوٹ میں مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر تلاشی کارروائی کی گئی۔
تلاشی کے دوران، پارٹی نے دو اے کے 47 رائفلیں، دو اے کے 47 میگزین، ایک 223 بور اے کے شیپ بندوق ہینڈ گرپ کے ساتھ، 233 بور اے کے شیپ گن کے دو میگزین، ایک چینی پستول، ایک چینی پستول میگزین، 63 اے کے 47۔ راونڈ، 223 بور اے کے شیپ گن کے بیس راو¿نڈ اور چائنیز پستول کے چار راونڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید تلاشی جاری ہے۔