پونچھ+بانہال//ضلع پونچھ صدر مقام پر پرانے بس میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین دکانیںجل کر خاکستر ہو گئیں۔ادھرمنگل کی رات گیارہ بجے شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال کے ناگبل علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین دکانیں لاکھوں روپئے کے مال و اسباب سمیت جل کر راکھ ہوگئی ۔پونچھ پرانے بس اڈہ پر بس ٹکٹ ملنے والے کائونٹر کے قریب ویشنوڈھابے میں گیس کی پائپ لائن لیک ہونے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب اچانک ڈھابے میں آگ نمودار ہوئی۔ آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل سمیت تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ آگ لگنے کے ساتھ ہی اگرچہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا گیا جنہوں نے جائے واردات پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کی تاہم جب تک آگ پر قابو پایا جاتا، ہوٹل اور دیگر دکانوں سمیت تین ڈھانچے جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔ بتا یا جاتا ہے کہ ٓگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ادھر منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو گھمبیر برہمناں گائوں تحصیل راجوری کے جنگلاتی علاقہ سے آگ کے شعلے بلند ہوئے جس کے نتیجہ میں چند ایکڑ جنگلاتی اراضی لپیٹ میں آگئی تاہم فوری طور محکمہ جنگلات کے عملہ اور فائر سروس اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔ادھر منگل کی رات گیارہ بجے شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال کے ناگبل علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین دکانیں لاکھوں روپئے کے مال و اسباب سمیت جل کر راکھ ہوگئی ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر سروسز ، پولیس ، فوج اور مقامی رضاکاروں کی بروقت کاروائی سے نہ صرف آگ پر قابو پایا گیا بلکہ مارکیٹ میں آگ کو مزید پھیلنے سے پہلے ہی ختم کیا گیا۔ آگ کی اس بھیانک واردات میں ریاض احمد کی بیکری شاپ ، جہاد احمد تانترے کی سبزی دکان اور محمد رمضان کی لکڑی اور فرنیچر کی دکانین مکمل طور سے جل کر راکھ ہوگئی ہیں اور دکانوں سے کسی بھی قسم کے سامان کو بچایا نہیں جاسکا۔