حسین محتشم+سمت بھارگو
پونچھ//ڈوڈہ میں ہوئے عسکریت پسندانہ حملے کے بعد سرحدی ضلع پونچھ کے مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسزبشمول جموں کشمیر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیموںنے کچھ علاقوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی۔ادھرسیکورٹی فورسز نے منگل کو جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع دیہاتوں میں وسیع تلاشی لیحکام نے بتایا کہ ڈوڈہ اور جموں کشمیر کے دیگر علاقہ جات میں ہوئے حملوں کے بعد یہ سرچ آپریشن احتیاطاًشروع کیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں مختلف علاقوں میں مشکوک نقل و حرکت کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد دیگوار، بیتاڑ نالہ سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کرکے مختلف ناکے قائم کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران کچھ بھی مشکوک نہیں ملا تاہم لوگوں کو چوکس رہنے کی اطلاع دی گئی ہے اور ہدایت کی گئی کہ کسی بھی مشکوک نقل و حرکت کی فوری طور پر پولیس یونٹ کو اطلاع دیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مشکوک نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد پونچھ کے بیشتر علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔ جموں کشمیرمیں حالیہ دنوں عسکریت پسندی کے واقعات اور مسلح افراد کے دیکھے جانے کے واقعات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔اس دوران سیکورٹی فورسز نے منگل کو جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع دیہاتوں میں وسیع تلاشی لی۔آپریشن نوشہرہ سب ڈویژن میں دھنکا، گھنیا، لنگر کے علاقوں میں کیا گیا۔یہ گاؤں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہیں۔حکام نے بتایا کہ گاؤں میں منگل کی صبح دو لوگوں کی مشتبہ نقل و حرکت ہوئی جس کے بعد پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔