حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری،محکمہ مال،محکمہ میونسپل کونسل، محکمہ خوراک کی جانب سے مشترکہ مارکیٹ چیکنگ کا اہتمام کیا گیا۔ افسران نے بتایا کہ گراں فروشی اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کئے جانے کی شکایات موصول ہونے کے بعد انہوں نے مارکیٹ کا دورہ کرکے دکانداروں کی چیکنگ عمل میں لائی۔انہوں نے مزید کہا کہ دکانداروں کی جانب سے دکان کا مال سڑک کے کنارے رکھے جانے کے سبب لوگوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہو رہی تھی۔ ان کے مطابق دکانداروں کو اس سے اس عمل سے پرہیز کرنے تلقین کی گئی۔افسران کی جانب سے خلاف ورزی کے مرتکب متعدد دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔اے ڈی فوڈ نے اس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مناسب قیمت پر اور معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اس طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔دریں اثنا چیف ایگز یکٹو افسر نے مقامی لوگوں سے بھی گلی کوچوں کو صاف رکھنے اور کوڑا کرکٹ وغیرہ سڑکوں کے کنارے نہ ڈالنے کی تلقین کی۔