عشرت حسین بٹ
پونچھ//جمعرات کو ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ ساوجیاں گگڑیاں میں ایک ریچھ نے دو خواتین کو شدید زخمی کر دیا جنہیں ساوجیاں ہسپتال سے ابتدائی علاج کے بعد ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا۔
زخمی خواتین کی شناخت ذریفہ بیگم اور شریفہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے جن کا تعلق ساوجیاں کے گگڑیاں علاقہ سے ہے۔
میڈیکل آفیسر ساﺅجیاں ڈاکٹر علی محمد نے بتایا کہ دونوں زخمی خواتین کا ساوجیاں ہسپتال میں ابتدائی علاج کیا گیا اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی خواتین کی حالت مستحکم ہے۔