سرینگر//پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران کرناہ اوربجبہاڑہ میں4افراد کوگرفتار کرکے اُن کی تحویل سے نشہ آورمادہ اورہزاروں روپے نقدی ضبط کرلیا ۔کپوارہ پولیس نے ضلع کے کرناہ علاقے سے ایک شہری انظر احمد پٹھان ساکن بھدر کوٹ کرناہ سے گرفتار کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ شہری وادی میں سمگل کرنے کے لیے منشیات کی ایک کھیپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ معلومات کی بنیاد پر معاملے کا نوٹس لیا گیا اور ایف آئی آر نمبر 30/2022 پولیس اسٹیشن کرناہ میں درج کیا گیا۔ اس سے مسلسل پوچھ تاچھ کی گئی۔ کیس کی تفتیش میں پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے منشیات کی کھیپ کرناہ کے بھدر کوٹ علاقے میں گنڈی شارٹ نامی پل کے قریب چھپا رکھی ہے۔ ملزم کے انکشاف پر ایس ایچ او کرناہ مدثر احمد کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے مقامی ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ہمراہ ملزم کی نشاندہی پر موقع سے350 گرام وزنی منشیات برآمد کر لی۔ کیس میں ملوث ماڈیول کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات جا ری ہے۔اس دوران بجبہاڑہ علاقے میں تین افراد کو گرفتارکرکے نشیلی مادہ اور نقدی رقم برآمدکرلیا۔ بجبہاڑہ تھانہ کی پولیس پارٹی نے اورن ہال بجبہاڑہ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران تین افراد کو روکا جن کی شناخت فیاض احمد ڈار ساکن سبحان پورہ قئموہ، محمد آصف بٹ اور سجاد احمد ڈارساکنان بٹنگو اننت ناگ کے طور پر ہوئی۔ دوران چیکنگ ان کے قبضے سے5گرام براؤن شوگر برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ، نقدی 25000روپئے منشیات کے جرائم سے حاصل ہونے والی رقم اور ان کے قبضے سے ایک وزنی مشین بھی برآمد کی گئی۔ انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانہ میں کیس درج کیا گیا۔ جے کے این ایس