سوپور+ٹنگمرگ // شمالی قصبہ سوپور میں منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مختلف علاقوں میں 8افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے کافی مقدار میں نشیلی ادویات ضبط کی گئیں۔سوپور پولیس کے مطابق یہ افراد اس نشیلی ادویات کو قصبہ کے نوجوان طبقہ میں تقسیم کرنے اور انہیں اس لت میں مبتلا کرانے کی غرض سے لے جا رہے تھے۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت عمر فاروق شیخ ساکن سیلو سوپور (ایف آئی آر نمبر 36/2021 )، محمد رفیق گنائی ساکن ڈانگر پورہ سوپور( ایف آئی آر نمبر 41/2021 )، شیخ مظفر قادر ، عبدالرشید شیخ ، محمد آصف نائیکو اور اشفاق احمد خواجہ ساکنان سیلو سوپور کے خلاف ایف آئی آر نمبر 43/2021 درج کیا گیا ہے۔ اسی طرح سے رمیض احمد میر ساکن آدی پورہ سوپور( ایف آئی آر نمبر 44/2021 )اور باسط حسن میر ساکن چنگہ محلہ آرم پورہ سوپور(ایف آئی آر نمبر 45/2021)کے بطور کی ہے ۔سبھی افراد کے خلاف سوپورتھانے میں درج کئے گئے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سوپور پولیس نے پچھلے دوسال میں 90 سے زائد افراد کو منشیات مخالف مہم میں گرفتارکر لیا گیاہے اور ان میں سے کئی پی ایس اے کے تحت ابھی بند ہیں۔اس دورانکنزر پولیس نے ایک ناکے پر تلاشی کارروائی کے دوران 7 سو گرام چرس سمیت ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے گرفتار کئے گئے شہری کی شناخت ریاض احمد میر ساکن بیوہ کنزر کے بطور کی ہے اوراس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر11/2021 درج کیا ہے۔