سرینگر//اننت ناگ پولیس نے ایک نعش کی شناخت کیلئے عام لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ عشمقام بازار میں سڑک کے کنارے ایک شخص کی نعش پائی گئی ۔پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر فوری طورپر شناخت کیلئے کارروائی شروع کی۔ مذکورہ شخص سے کوئی شناختی کارڈ وغیرہ برآمدنہیں ہوا تاہم مذکورہ شخص کی جیب سے سیر اسپتال کا پُرانا نسخہ ملا جس کے مطابق اُس کی شناخت عبدالرزاق وانی ساکن بارہ مولہ ہوئی ہے۔ متوفی شخص کے بارے میں اگر کسی کو کوئی جانکاری ہو تو وہ پی سی آر اننت ناگ کے ان فون نمبرات 9419051940، 9596777669اور01932-222870یا ایس ایچ او عشمقام کے فون نمبر 959677762پر رابط قائم کریں۔