ڈوڈہ//ضلع پولیس نے کئی غیر قانونی کام سر انجام دینے میں ملوث نامور ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔ضلع پولیس ڈوڈہ کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق محمد ایوب ولد محمد شریف وانی ساکنہ تلوگڑہ ملکپورہ تحصیل چلی پنگل کئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تھا جس دوران تھانہ پولیس گندوہ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے تاہم وہ کئی عرصہ سے فرار تھا اور پولیس کو ایف آئی آر نمبری24/2017 U/S 420RPC، ایف آئی آر زیر نمبری102/2007 U/S 458/386/397RPC 7/27Actوایف آئی آر نمبری121/2014U/S 379/RPC,06forest act.میں مطلوب تھا اور منصف کورٹ نے بھیU/S512Cr.P.Cکے تحت گرفتاری کے احکامات صادر کئے تھے۔ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر و ایس ڈی پی او گندوہ سنی گپتا کی نگرانی میں ایس ایچ او گندوہ طاہر خان نے کچھ روز قبل اپنی تمام ایجنسیوں کو متحرک کیا اور آخر کار مطلوب ملزم محمد ایوب کو ہیڈ کانسٹیبل دلجیت سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ضلع ادھمپور کے علاقہ لاٹی سے پیر کے روز گرفتار کیا۔گرفتار کئے ملز م کو بدھ کے روز منصف کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔یہ تمام کاروائی ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر و ایس ڈی پی او گندوہ سنی گپتا کی قیادت میں انجام دی گئی۔واضح رہے کہ مذکورہ ملزم نے ایک نا بینا محمد اسحاق ملک ساکنہ ہانو جکیاس کو بھی فرضی ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام دینے لالچ دے کر چھیاسی ہزارروپے لے کر فرارہوا تھا جس سلسلہ میں تھانہ پولیس گندوہ میںایف آئی آر زیر نمبری24/2017 U/S420RPCدرج کیا گیا ہے۔