یو این آئی
نئی دہلی//قومی دارالحکومت کے نارتھ بلاک میں واقع دہلی پولیس کنٹرول روم میں بم کی دھمکی والی ای میل موصول ہوئی ہے۔۔دہلی فائر ڈپارٹمنٹ نے بدھ کو بتایا کہ پولیس کنٹرول روم کو 3:37 بجے بم کی دھمکی کا ای میل موصول ہوا۔ جیسے ہی اس ای میل کی اطلاع ملی، فوری طور پر دو فائر ٹینڈر جائے واقع پر روانہ کیے گئے۔ موقع پر گہرائی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی راجدھانی کے اسکولوں، اسپتالوں، تہاڑ جیل، ہوائی اڈے اور شمالی ریلوے کی سی پی آر او عمارت کو اس طرح کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔