جموں// جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ میں گذشتہ پندرہ برسوں سے مفرور ایک سابق جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشتواڑ پولیس نے گذشتہ پندرہ برسوں سے مفرور ایک اور سابق جنگجو کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شدہ کی شناخت غلام حسن چوپان ولد لسہ چوپان ساکن پہلگام سدگی تحصیل کشتواڑ کے بطور ہوئی ہے جس کے خلاف پولیس اسٹیشن چھترو میں ایک کیس درج تھا۔