سرینگر//پولیس کی جانب سے سپورٹس سے وابستہ نوجوانوں میں چھپے ہنر کو اجاگر کرنے کی غرض سے زونل سپور ٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب شیر کشمیر انڈور اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی ۔ننی ظہرہ رشید دختر شہید اے ایس ائی عبدالرشید نے بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ سپورٹس فیسٹول کا افتتاح 26 دسمبر کوشہید پولیس افسر فیروز احمد ڈار کے ولد عبدالرحیم ڈار نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس وسطی کشمیر غلام حسن بٹ کی موجودگی میں کیا ۔سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ، فٹبال،والی بال ،کبڈی ،کھو کھو ،ٹگ آف وار اورمارشل آرٹس جیسے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ۔سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب شیر کشمیر انڈور اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی،اس موقعے پر اے ڈی جی پی کشمیرمنیر احمد خان ،ڈی ائی جی وسطی کشمیر غلام حسن بٹ،ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل اور سیول و پولیس افسرون کے علاوہ کافی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ ننی ظہرہ رشید دختر شہید اے ایس آئی عبدالرشید نے بطور مہمان خصوصی ڈایکٹر جنرل پولیس شری ایس پی وید کے ہمراہ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ڈی جی پی پولیس افسروں پر زور دیا کہ وہ ایسے پروگرام منعقد کرنے پر شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں کو شامل کریں ۔