نیوز ڈیسک
جموں // جموں کے بشناہ ارینہ علاقے میں پولیس اہلکار پر اسرار طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بشنا ارینہ کے پاسکل گائوں میں پیش آیا۔مہلوک اہلکار کی شناخت کانسٹیبل پنکج بہل کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں دفعہ 174سی آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔