سری نگر// پولیس نے بدھ کو خبردار کیا کہ علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی سے منسوب ایک جعلی ٹویٹ کو شیئر کرنے اور اس کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں 5 اور 15 اگست کو ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ5اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کئے جانے کے دو سال پورے ہورہے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے گیلانی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ” یہ ٹویٹ جعلی ہے اور پاکستان سے کسی نے جاری کی ہے“۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا”پولیس ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جو تشدد کو ہوا دینے کے لیے اس ٹویٹ کو پھیلا رہے ہیں۔اس سلسلے میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے“۔