حسین محتشم
پونچھ// پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کی خاطر ایس پی پونچھ کی قیادت میں پولیس کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس میں معزز شہریوں ، متعدد نجی تنظیموں کے ایگزیکٹو ممبران ،سماجی کارکنوں ، پولیس اہلکاروں، سول انتظامیہ کے اہلکاروں اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ افطاری کے دوران بارگاہ الہٰی میں پورے ملک اور بالخصوص یو ٹی جموں و کشمیر میں بحالی امن اور آپسی بھائی چارہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ افطار پارٹی کے اہتمام پر اس موقع پر موجود مذہبی رہنماؤں اور عام شہریوں نے ایس پی پونچھ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات آٹھانے آپسی بھائی چارہ بڑھتا ہے۔