نیوز ڈیسک
جموں //جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو انتظامیہ کے مفاد میں 33 پولیس افسروں کے تبادلے کرنے کا حکم دیا ہے۔ جاری کردہ حکم کے مطابق مس دیپیکا کے، آئی پی ایس کو ایک دستیاب اسامی پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ہیڈ کوارٹر) اننت ناگ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔غلام جیلانی وانی کو دستیاب اسامی پر کمانڈنٹ IR-5th کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ سرکاری حکم کے مطابق، پرمجیت سنگھ، ایڈیشنل ایس پی کٹھوعہ تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ایس پی، کٹھوعہ سریش کمار، کو دستیاب اسامی پر وائس پرنسپل، پی ٹی ایس، کٹھوعہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔سندیپ بھٹ، ڈی ایس پی کمانڈنٹ، پہلی خواتین بٹالین کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ایس پی بانڈی پورہ بنایا گیا۔امتیاز احمد، Dy.SP PC سنگم کو تبدیل کر کے Dy.SP (Ops.)، کنزر کے طور پر شری عمیر اقبال کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
امتیاز احمد اگلے احکامات تک ایس ڈی پی او ٹنگمرگ کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔عمیر اقبال کو دسویں بٹالین آئی آر پی کے طور پرتعینات کیا گیا ہے۔راشد یونس، ڈی ایس پی ایچ آر ایس کپواڑہ، کو ڈی ایس پی آئی آر آٹھویں بٹالین بنایا گیا۔محمد عثمان، ڈی ایس پی سانبہ ہیڈ کوارٹر کو تبدیل کر کے 22ویں بٹالین آر آرکے طور پر تعینات کیا گیا ۔حامد علی بانڈے، DSP اینٹی کرپشن بیورو سے واپسی پر، تنویر جیلانی کی جگہ DSP سرنکوٹ کے طور پر تعینات ہیں۔سوربھ پراشر، DSP سانبہ بنایا گیا۔محمد امین بھٹ، DSP پہلگام کو ڈی ایس پی آئی آر تھرڈ بنایا گیا۔ DSP حارث اننت ناگ اگلے احکامات تک پہلگام کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔پنکج سودن، ایس ڈی پی او بارڈر کٹھوعہ کو آئی آر 24بٹالین،فراز حسین شاہ، ایس ڈی پی او ہندواڑہ کو پولیس ہیڈ کوارٹر، جموں، دھیرج سنگھ کٹوچ کا تبادلہ اور شری پنکج سودن کی جگہ بارڈر، کٹھوعہ تعینات کیا گیا ہے۔نکھل گوگنا، DSP اینٹی ہائی جیکنگ، جموں کو تبدیل کر کے آر ایس پورہ تبادلہ کیا گیا۔تنویر جیلانی، کو دستیاب اسامی آئی آر 22بٹالین میں تبدیل کیا گیا۔مدثر حسین، Dy.SP سول سیکرٹریٹ، جموں کو تبدیل کر کے Dy.SP (Hqrs.) راجوری تعینات کیا گیا ۔زوہیب حسن، ڈی ایس پی پی سی، رفیع آباد کا تبادلہ اور ایس ڈی پی او پنتھ چوک کے طور پرتبادلہ کیا گیا ۔سنیل سنگھ، فسٹ بٹالین آئی آر،سریندر سنگھ کو ڈی ایس پانچویں بٹالین،عادل مشتاق کو ڈی ایس پی 17بٹالین،جاوید احمد، ایس ڈی پی او، ٹنگمرگ، کو آئی آر 11بٹالین،سید سلیت شاہ کوہندواڑہ ،محمد رفیع راتھر ہیڈ کوارٹر کپوارہ،پرینکا کماری 15 خواتین بنالین،شمی کمار کو 24بٹالین،آکاش کوہلی ایس ڈی پی او نگروٹہ ،روہت کمار کو پولیس ہیڈ کوارٹر،منجیت سنگھ،ہیڈ کوارٹر کٹھوعہ،چنچل سنگھ، 16بٹالین،سلطان مرزا کو 5ویں بٹالین،اوروشال شور ایس ڈی پی او ڈومانہ تعینات کردیا گیا ہے۔