جموں //ریاست میں ملٹی ٹنسی وارداتوں سے بچنے کیلئے 75پولیس سٹیشنوں کو 82بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں جبکہ پچھلے 2برسوں کے دوران ملٹی ٹنسی کارروائیوں میں 5ایس پی اوز سمیت48پولیس افسران واہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔وزیر اعلیٰ جن کے پاس امور داخلہ کا قلم دان بھی ہے نے بی جے پی کے رکن اسمبلی نوشہرہ روندر رینا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پولیس کو جنگجوئوں کے حملوں سے تحفظ دینے اور دینے اور فلا وبہود کی خاطر متعدد اقدمات کئے گے ہیں جن میں وزارت امور داخلہ حکومت ہند کی طرف سے 2000.2001میں ماڈنائزیشن آف سٹیٹ پولیس فورسز سکیم کو نوٹیفائی کیا گیا جس کے تحت پولیس کو تربیت اور جدید ہتھیاروں کی فراہمی ،رینے کی سہولت ،محفوظ پولیس تھانے اور پولیس کی ترسیلی سہولیت کو جدید بنانا شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت جموں وکشمیر پولیس نے نئے الات اور ٹیکنیک حاصل کی جس سے اُس کے کام میں بہتری آسکے ۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت ہر سال سٹیٹ ایکشن پلان مرکز کو بھیجا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایس ایل لیب کیلئے بھی نئے الات لائے گے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے اس دوران ملی ٹنسی کے دوران مارے گے اہلکاروں اور پولیس افسران کی مکمل تفصیلات بھی ایوان کے سامنے پیش کی ہے ۔