راجوری/سُمت بھارگو/پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پیر کوراجوری کے یقین دلایاکہ ولیج ڈیفینس کمیٹیوں کوتمام ممکنہ زاویوں سے مضبوط بنایاجائے گااورحفاظتی بندوبست کوسخت کرکے حملے کے پیچھے کارفرماعناصر کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حملے کی مناسب منصوبہ بندی کی گئی تھی اوربارودی سرنگ کادھماکہ بڑے پیمانے پرشہری ہلاکتوں کیلئے کیاگیاتھا۔پولیس سربراہ دلباغ سنگھ ڈانگری راجوری میں فائرنگ کے بعدچار افراد اور بارودی دھماکے بعد دو ہلاکتوں کے خلاف احتجاجیوں لوگوں سے بات کررہے تھے۔ایک بیان میں پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ شہری آبادی پرڈانگری گائوں میں حملہ بزدلانہ حرکت ہے کیوں کہ حملہ آوروں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر بچوں کوبھی نہیں بخشا۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بندحملہ تھاجس میں حملہ آوروں نے تین مختلف مکانوں میں فائرنگ کی اور باردوی سرنگ بھی نصب کی۔پولیس سربراہ نے تاہم لوگوں سے کہا کہ وہ ہرحال میں حفاظتی فورسزکے ساتھ تعاون کریں۔ولیج ڈیفینس کمیٹیوں سے متعلق ایک مطالبے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وی ڈی سیز کوخطے کومضبوط کیاجائے گااورانہیں ملی ٹینسی سے نمٹنے کیلئے ہتھیاروں سے لیس کیاجائے گا۔پولیس سربراہ نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اورانسانی جانوں کے اتلاف پر دکھ کااظہار کیا۔