عظمیٰ نیوز سروس
جموں// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر 2022 کے ایس ایس بی سب انسپکٹر بھرتی امتحان کے پیپر لیک کیس کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ یتن یادو، ایک مشتبہ سرغنہ کو جموں میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی فوجداری دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ سب انسپکٹر بھرتی کا امتحان 27مارچ 2022کو منعقد ہوا تھا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا معاملہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)کی ایف آئی آر اور چارج شیٹ کے بعد سامنے آیاہے۔پیپر لیک کرنے والے مبینہ گینگ کے “سرغنہ” ہونے کے ناطے، یادو نے ہریانہ اور جموں و کشمیر میں مقیم دیگر ملزمان کو شامل کرتے ہوئے ایک اچھی طرح سے تیار کردہ منصوبہ کو انجام دیا تاکہ لیک ہونے والے پرچے تک رسائی کے خواہشمند امیدواروں کو 15 لاکھ روپے سے لے کر 30لاکھ روپے تک کی مالیاتی ادائیگیوں کا بندوبست کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ
امتحان کے بعد، امیدواروں سے جمع کی گئی ادائیگیاں بنیادی طور پر نقد ی یادو کے بینک کھاتوں میں بھیج دی گئیں۔ای ڈی نے اس سے قبل یادو کے بینک اکانٹس، نیو گلوبل فیومیگیشن کارپوریشن نامی ایک کمپنی اور کچھ دوسرے لوگوں کے 1 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کو اس کی جانچ کے حصے کے طور پر منسلک کیا تھا۔