بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیر پولیس میں وسیع پیمانے پر تبادلیوں و تقرریوں کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ان میں4 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل،8ڈپٹی انسپکٹر جنرل،30آئی پی ایس سمیت74 اعلیٰ افسران شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ کے فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری) راج کمار گوئل کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ڈائریکٹر پراسکیوشن دیپک کمار( جن کے پاس جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل اور پولیس ہاوسنگ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر) کا اضافی چارج بھی تھا ،کو تبدیل کرکے خالی اسامی کی جگہ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آرمڈ سید جاوید مجتبیٰ گیلانی کو تبدیل کرکے اے ڈی جی پی ریلوے تعینات کرکے پولیس ہاوسنگ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ریلوے سنیل کمار کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر پراسکیوشن جبکہ ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنرل پولیس لاء اینڈ آرڈر وجے کمار کو تا حکم ثانی آرمڈ پولیس کے اے ڈی جی پی اور کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈس،سیول ڈیفنس کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل، ڈوڈہ،کشتواڑ، رام بن سنیل گپتا کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی جموں،سانبہ،کھٹوعہ رینج تعینات کرکے مزید احکامات تک ڈی آئی جی پونچھ راجوری کا اضافی چارج دیا گیا۔ وسطی کشمیر کے ڈی آئی جی سجیت کمار کو تبدیل کرکے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی آئی ڈی کشمیر جبکہ ڈی آئی جی ادھمپور، ریاسی رینج محمد سلیمان چودھری کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق ڈی آئی جی جموں،کھٹوعہ،سانبہ رینج شکتی کمار پاٹھک کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کورپشن بیورو تعینات کرکے تا حکم ثانی اس ادارے کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی پونچھ راجوری رینج محمد حسیب مغل کو تبدیل کرکے ڈی ا ٓئی جی جموں،ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بٹ کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی ادھمپور،ریاسی رینج،ڈی آئی جی سی آئی ڈی کشمیر محمد الطاف خان کو تبدیل کرکے ڈی ا ٓئی جی جنوبی کشمیر کا قلمدان سونپا گیا جبکہ محمد الطاف خانکے پاس تا حکم ثانی ڈی ا ٓئی جی وسطی کشمیر کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ ڈی ٓئی جی آرمڈ جموں نشا ناتھیال کو تبدیل کرکے ڈی ا ٓئی جی(ہیڈ کوارٹر) پولیس ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا۔ ایک اور علیحدہ آرڈر کے مطابق ایس ایس پی،پولیس کنٹرول روم جموں سرگن کو تبدیل کرکے15 ویں بٹالین آئی آر کا کمانڈنٹ،سپر انٹنڈنٹ آف پولیس،سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر سندیپ گپتا کو تبدیل کرکے ایس ایس پی گاندربل، ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے ایس پی سوبھت سکسینہ کو تبدیل کرکے ایس ایس پی کپوارہ اور اپنی تقرری کے منتظر پی ڈی نتھیا کو ایس ایس پی ڈوڈہ تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی،سپیشل کرائم ونگ جموں انوج کمار( جن کے پاس سپر انٹنڈنٹ آف پولیس)سی آئی سی کا اضافی چارج بھی تھا، کو تبدیل کرکے ایس ایس پی رام بن تعینات کیا گیا جبکہ ایس پی گاندربل نکھل بورکر کو تبدیل کرکے ایس ایس پی( ٹیکنیکل) سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر اور ایس پی رام بن موہتا شرما کو تبدیل کرکے ایس ایس پی ریاسی کا قلمدان سونپا گیا۔15ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ مبشر لطیفی کو تبدیل کرکے10ویں بٹالین آئی آر کا کمانڈنٹ،خواتین بٹالین جموں کی کمانڈنٹ ریشمی وزیر کو تبدیل کرکے12ویں بٹالین آئی آر کا کمانڈنٹ اور14ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ انتیا شرما کو تبدیل کرکے آئی آر فسٹ بٹالین کا کمانڈنٹ،ایس پی ہیڈ کوارٹر اننت ناگ دوھیا ڈی کو تبدیل کرکے ایس پی سوپور تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ19ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ ڈاکٹر کوشل کمار شرما کو تبدیل کرکے ایس ایس پی،پولیس کنٹرول روم جموں،چوتھے بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ شوکت احمد ڈار کوپی ٹی ڈبلیو ایس سرینگرکے ایس پی کا اضافی چارج اور10ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنگ آفیسر اعجاز احمد بٹ کو آئی آر چھٹے بٹالین کا کمانڈنگ افسر تعینات کرنے علاوہ ڈی جی پولیس(کیمپ) سرینگر کا اسٹاف افسر کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔ ایس ایس پی سیکورٹی،وی آئی پی ٹیکنیکل رنجیت سنگھ سامیال کو ایس ایس پی سیکورٹی جموں،ایس ایس پی سیکورٹی سیول سیکریٹریٹ محمد یاسین کچلو کو سپیشل سپر انٹنڈنٹ آف پولیس،سی آئی سی ای جموں،24ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنگ افسر سنجیو کمار کھجوریہ کو تبدیل کرکے چوتھے بٹالین آئی آر کا کمانڈنگ افسر،22ویں،بٹالین آئی آر کے کمانڈنگ افسر رمیشن کمار انگرال کو تبدیل کرکے18ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنگ افسر،8ویں بٹالین آرمڈ پولیس کے کمانڈنگ افسر طاہر سجاد بٹ کو تبدیل کرکے چھٹے بٹالین آرمڈ پولیس کے کمانڈنگ افسر اور18ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنگ افسر کلبیر سنگھ کو تبدیل کرکے11ویں ،بٹالین آئی آر کے کمانڈنگ افسر کے طور پر قلمدان سونپا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق ایس ایس پی کرائم جموں شلیندر سنگھ کو تبدیل کرکے ایس ایس پی ریلوے جموں،ایس ایس پی اینٹی کورپشن بیورو دلیپ کمار کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آرمڈ کا اسٹاف افسر۔ ایس ایس پی سانبہ بے نام توش کو تبدیل کرکے ایس ایس پی کرائم جموں،آئی جی پی کشمیر کے استاف افسر جاوید حسن بٹ کو تبدیل کرکے بارڈر بٹالین سرینگر کے کمانڈنٹ اور اے ڈی جی پی آرمڈ کے اسٹاف افسر محمود احمد کو تبدیل کرکے21بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ آرڈر کے مطابق ایس ایس پی سیکورٹی جموں شمشیر سنگھ کو تبدیل کرکے20ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ، آرمڈ پولیس چوتھی بٹالین سیکورٹی کے کمانڈنٹ اشوک کمار شرما کو تبدیل کرکے24 ویںبٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ،16ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ نپون کمار پریہار کو تبدیل کرکے 17ویں،بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ،ایس ایس پی کپوارہ یوگل کمار کو تبدیل کرکے ایس ایس پی پونچھ،ایس ایس پی سوپور شبیر نواب کو تبدیل کرکے آرمڈ پولیس کی5ویں بٹالین کا کمانڈنگ افسر،11ویںبٹالین آئی آر کے کمانڈنگ افسر سندیپ کمار مہتا کو تبدیل کرکے ایس ایس پی سپیشل کرائم ونگ جموں،ایس ایس پی ریاسی امیت گپتا کو تبدیل کرکے ڈی جی پی(کیمپ) جموں کے اسٹاف افسر،9ویںبٹالین آئی آر کے کمانڈنگ افسر طاہر سلیم خان کو تبدیل کرکے آئی جی پی کشمیر کے اسٹاف افسر، 17ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ جاوید اقبال کو تبدیل کرکے ایس ایس پی پلوامہ،ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف کو تبدیل کرکے17بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ،نویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ لیاقت علی( جن کے پاس 21ویں،بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ) کا اضافی چارج بھی تھا، کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی وسطی کشمیر کے اسٹاف افسر،پہلی،بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ، رمیش چندر کوتوال کو تبدیل کرکے خواتین بٹالین کے کمانڈنٹ ا ور12ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ ابرار احمد چودھری کو تبدیل کرکے14ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنگ افسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔جاری حکم نامہ کے مطابق آرمڈ پولیس ساتویں بٹالین سیکورٹی کے کمانڈنٹ سنیل راج کو تبدیل کرکے12ویں بٹالین آرمڈ پولیس کا کمانڈنٹ،7ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ سکھدیو راج کو تبدیل کرکے 16ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ،آرمڈ پولیس12ویں بٹالین سیکورٹی کے کمانڈنٹ سنجے سنگھ رینہ کو تبدیل کرکے آرمڈ پولیس7ویں بٹالین کے کمانڈنٹ، ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کو تبدیل کرکے ایس ایس پی کشتواڑ، آرمڈ پولیس چھٹے بٹالین کے کمانڈنٹ سورم سنگھ کو تبدیل کرکے آرمد پولیس 8ویں بٹالین کا کمانڈنٹ،ایس پی پونچھ ونے کمار کو تبدیل کرکے ایس پی سانبہ،ایس پی ریلوے جموں موہن لعل کیتھ کو تبدیل کرکے آرمڈ پولیس چوتھی بٹالین سیکورٹی کا کمانڈنٹ، ایس پی ہیڈ کوارٹر جموں رمنیش گپتا کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیر کشمیر پولیس اکادمی ادھمپور اور ڈی آئی جی وسطی کشمیر کے اسٹاف افسر سجادخالق بٹ کو تبدیل کرکے ایس پی سیکورٹی سیول سیکریٹریٹ کا قلمدان سونپا گیا۔ایس پی ساوتھ جموں شاہین واحد کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمانڈنٹ خواتین بٹالین جموں،اپنی تقرری کے منتظر پولیس افسر راہل چاڈک کو آئی آر پہلی بٹالین کا ڈپٹی کمانڈنٹ،23ویں بٹالین آئی آر کے ڈپٹی کمانڈنٹ ارشاد حسین راتھر کو تبدیل کرکے ایس پی ہیڈ کوارٹر جموں،پی ٹی ڈبلیو ایس کے سپر انٹنڈنٹ آف پولیس فیروز قادری کو تبدیل کرکے15ویں بٹالین آئی آر کے ڈپٹی کمانڈنٹ،آرمڈ پولیس چوتھی بٹالین ،سیکورٹی کے ڈپٹی کمانڈنٹ پون کمار کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ، بارڈر بٹالین سرینگر کے ڈپٹی کمانڈنٹ نعیم وانی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی پولیس کنٹرول روم سرینگر اور ایڈیشنل ایس پی پولیس کنٹرول روم یاسر قادری کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی بارہمولہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامہ کے مطابق خواتین بٹالین کشمیر کے ڈپٹی کمانڈنٹ سجاد احمد شیخ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی اننت ناگ، ایڈیشنل ایس پی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اجے شرما کو تبدیل کرکے ایس پی ساوتھ جموں اور اپنی تقرری کے منتظر پولیس افسر شوکت رفیق وانی کو ایڈیشنل ایس پی شوپیان تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ22جنوری2024کو جاری حکم نامہ میں ترمیم کرتے ہوئے،امیت ورما،جن کی17ویں بٹالین آئی آر کے ڈپٹی کمانڈنٹ کے طور پر تبدیلی عمل میں لائی گئی تھی، کو ڈپٹی کمانڈنٹ بارڈر بٹالین جموں،امتیاز احمد راتھر،جن کی تبدیلی ایس پی سرینگر ویسٹ کے طور پر کی گئی تھی کو،10ویں بٹالین آئی آر ڈپٹی کمانڈنٹ اور امتیاز احمد،جن کی تبدیلی10ویں بٹالین آئی آر کے ڈپٹی کمانڈنٹ کے طور پر عمل میں لائی گئی تھی کو ایس پی ویسٹ سرینگر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔