گاندربل//منیگام نالہ سندھ پر بنی ہوئی پارک کے قریب مقامی لوگوں نے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک خاتون کو مشکوک حالات مین دھر دبوچا ۔ عینی شاہدین کے مطابق گیسو تراشی کے واقعات کے پیش نظر آج کل ہر محلہ اور دیہات میں لوگ متحرک دکھائی دے رہے ہیں جس کے دوران منیگام نالہ سندھ پر بنی ہوئی پارک کے قریب لوگوں نے گاڑی میں ایک عورت اور پولیس وردی میں ملبوس ایک شخص کو مشتبہ حالت میں دیکھا لوگوں نے دونوں کو پکڑنے کی کوشش کی جس کے دوران پولیس اہلکار بھاگنے میں کامیاب ہوا جبکہ اپنی وردی وہیں چھوڑ گیا جس پر ایک سٹار اور نیم پلیٹ نظیر احمد لون موجود تھے ۔گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے شراب کی دو بوتلیں،پانی کی بوتل اور گرم گرم وازہ وان برآمد کیا گیا.اس موقع پر پولیس نے آکر عورت اور گاڑی اپنی قبضے میں لے لی.اس موقع پر لوگ مشتعل ہوگئے اور پولیس پر زبردست پتھراؤ شروع کردیا جواباً پولیس نے آنسو گیس کے گولے اور زبردست ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو رات بارہ بجے تک جاری رہا.ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد لون نے معاملے کی نسبت بتایا کہ گاندربل تھانے میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر نظیر احمد لون کو معطل کردیا گیا ہے اور مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اس میں ملوث خاتون گرفتار ہے اور کیس زیر نمبر 213/2017 درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔