سرینگر//پولیس اہلکاروں کے بچوں کی محنت کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحان 2021-22میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے 125بچوں کے حق میں 6لاکھ 60 ہزار روپے کے وظیفے منظور کئے۔فوت ہوئے پولیس اہلکاروں کے20 بچوں کے حق میں بھی1لاکھ 5 ہزار روپے کے وظیفے منظور کئے گئے۔ایک حکم کے مطابق پولیس سربراہ نے فی کس 6000 روپے کے وظیفے پولیس اہلکاروں کے83بچوں کے حق میں منظور کئے جنہوں نے میٹرک امتحان میں 90 فیصد یااس سے زیادہ نمبرات حاصل کئے جبکہ فی کس4000روپے کا وظیفہ 42ایسے بچوں کے حق میں منظور ہواجنہوں نے میٹرک امتحان میں 80 فیصد یااس سے زیادہ نمبرات حاصل کئے ۔یہ رقم سینٹرل پولیس ویلفیئرفنڈ سے دی جائے گی۔ایک اورحکم میں پولیس سربراہ نے فی کس 5000 روپے کاوظیفہ فوت ہوئے پولیس اہلکاروں کے25بچوں کے حق میں بھی منظور کیا۔