جموں // حا ضر سروس پولیس اہلکاروں کو مالی مدد فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ، ڈائریکٹر جنرل ا ٓ ف پولیس دلباغ سنگھ نے حا ضر سروس پولیس اہلکاروں کے لیے 2.16 کروڑ روپے فلاحی قرض/ ریلیف کے دی ہے۔ انہوں نے 06 شہید/متوفی پولیس اہلکاروں/ایس پی او کے حق میں خصوصی ویلفیئر ریلیف/ ایکس گریشیا ریلیف کے طور پر 1.10 کروڑ روپے بھی منظور کیے ہیں۔پی ایچ کیو کی جانب سے جاری کر دہ الگ الگ حکمناموں کے مطا بق ڈی جی پی نے 68 حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے حق میں ان کی شادی کے لیے 1.5 لاکھ روپے فی کس فلاحی قرض منظور کیا ہے او اسکے علاوہ 93 پولیس اہلکاروں کے حق میں فی کس ایک ایک لاکھ روپے کی رقم ان کے بچوں کی شادی کے لئے منظورکئے گئے ہیں۔ 21 پولیس اہلکاروں کے حق میں ان کے بچوں کی پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے فی کس 1.5 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ دو پولیس اہلکاروں کے حق میں فی کس 50 ہزار روپے کی رقم کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ویلفیئر ریلیف/قرض کی گرانٹ سینٹرل پولیس ویلفیئر فنڈز سے منظور کی جاتی ہے۔ قرض کی رقم پولیس اہلکاروں سے 20 مساوی قسطوں میں وصول کی جائے گی۔دریں اثنا، ڈی جی پی نے حملے میں جاں بحق ہوئے کانسٹیبل مدثر احمد شیخ کے ور ثاء کے حق میں 38 لاکھ روپے بطور ایکس گریشیا ریلیف منظور کیے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے متوفی پولیس اہلکاروں جن میں ایچ سی شیو درشن سنگھ، ایس جی سی ٹی عبدلرشید کھانڈے،ایس جی سی ٹی پرویز احمد کے قانونی ور ثاء کے حق میں فی کس 22 لاکھ روپے کی خصوصی فلاحی امداد منظور کی یہ پولیس اہلکار دوران ملازمت فوت ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ 6 لاکھ روپے کی خصوصی ریلیف بھی متوفی ایس پی او رومیش کمار کے لوا حقین کے حق میں منظور کئے گئے ۔