کپوارہ //سو پور قصبہ میں ہفتہ کو ایک بارودی سرنگ دھماکہ میں پولیس کے جو 4اہلکار مارے گئے ان میں دو کا تعلق کپوارہ کے ڈولی پورہ ویلگام اور سوگام لولاب سے تھا ۔مارے گئے اہلکارو ں کی لاشیں ڈولی پورہ ویلگام اور سوگام پہنچائی گئیں تو وہاں لوگوں کی بھاری تعداد جمع ہوئی جبکہ پولیس کے اعلیٰ آفیسران جن میں ایس ایس پی کپوارہ چودھری شمشیر حسین اور ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی بھی شامل ہیں، وہا ں پہنچ گئے اور پولیس اہلکارو ں نے نمازہ جنازہ میں شرکت کی ۔اس موقع پر دو نو ں اہلکارو ں کو سینکڑوں لوگو ں کی موجود گی میں نماز جنازہ پڑھای گئی اور بعد میں انہیں پر نم آ نکھو ں سے سپرد خاک کیا گیا۔کپوارہ سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی و سماجی تنظیمو ں نے متا ثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔