عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو جموں میں مقیم تارکین وطن اور پی ایم پیکیج کے ملازمین،جو کشمیر میں کام کر رہے ہیں، کیلئے مہاشیو راتری کی روشنی میں تین دن کی خصوصی چھٹی کو منظوری دے دی ہے ۔ ملازمین کو خصوصی چھٹی اس ماہ کی 7، 9 اور 11 تاریخ کو دی جائے گی۔آرڈر میں کہا گیا ہے” وادی کشمیر میں کام کرنے والے جموںکے پی ایم پیکیج کے ملازمین کے حق میں 7، 9 اور 11 مارچ کو تین دن کی خصوصی چھٹی دینے کی منظوری دی گئی ہے، جو جموں میں اپنے خاندانوں کے ساتھ ‘مہاشیو راتری’ منانا چاہتے ہیں”۔