اِنتظامیہ تمام حقیقی مسائل حل کے لئے ہمہ وقت تیار:منوج سنہا
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جگتی کالونی اور مائیگرنٹ کیمپ بوٹانگرمیں 3روزہ مہا شیوراتری مہااُتسو میں شرکت کی۔ریلیف آرگنائزیشن نے کیمپوں اور غیر کیمپ علاقوں میں کشمیری پنڈت کمیونٹی کی سہولیت کے لئے مہاشیوراتری مہااُتسو کے لئے 20لائن ڈیپارٹمنٹس کو اِکٹھا کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مہاشیوراتری کی پیشگی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار کشمیری ثقافت اور ملک کے روحانی ثقافتی ورثے کا فیسٹول ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مہاشیوراتری کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام پی ایم پیکیج اور دیگر اقلیتی کمیونٹی کے ملازمین کی مکمل تنخواہیں جاری کی گئی ہیں جنہوں نے کشمیر میں اَپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کی ہے۔اُنہوں نے کشمیری پنڈت کمیونٹی کو ان کی دہلیز پر بغیر کسی رُکاوٹ کے عوامی خدمات کی فراہمی میں توسیع کے لئے اِنتظامیہ کے اَقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مائیگرنٹ کشمیری پنڈت کمیونٹی کے تمام مسائل کو ان کے حل کے لئے اِنتہائی حساسیت کے ساتھ اُٹھایا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سپیشل گورننس کیمپ کشمیری پنڈت کیمونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر ی پنڈت کمیونٹی کے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ خصوصی کیمپوںسے اِستفادہ کریں۔ اِنتظامیہ تمام حقیقی مسائل کو حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ کے مسائل اور شکایات کو فوری او رمؤثر طریقے سے حل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔آپ کی حفاظت ہماری اوّلین ترجیح ہے اور ہم اسے یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ یہ مرکزی حکومت اور وزیر اعظم کا عہد ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آپ نے تین دہائیوں تک بہت تکلیفیں برداشت کیں ۔ میری دعا ہے کہ وہ دِن آئے جب تم عزت کے ساتھ اَپنے گھروں کو لوٹو۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ آپ کی واپسی سے کشمیر کو اپنی کھوئی ہوئی شان مل جائے گی۔اُنہوں نے کشمیر میں پی ایم پیکیج کے ملازمین کے لئے ہائوسنگ یونٹوں کی تعمیر کی پیش رفت کا بھی اشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا کہ پہلے 6,000مکانات کی تعمیر کے لئے زمین کاحصول مشکل تھا لیکن اَپ زمین کی نشاندہی کی گئی ہے اور دو جگہوں کو چھوڑ کر کام شدو مد سے جاری ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ اپریل تک 1,200 مکانات او ردسمبر تک زائد اَز 2,500مکانات حوالے کئے جائیں گے۔
جنگلات کے تحفظ کیلئے موسمیاتی تبدیلی
کی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور
نیوز ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو جنگلاتی وسائل کے انتظامی مرکز (ایف آر ایم سی) اور نیشنل ٹرانزٹ پاس سسٹم (این ٹی پی ایس) کا آغاز کیا، جس میں جنگلات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ نئی جدید ترین سہولت اور تکنیکی ترقی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جنگلات کے مطلوبہ تحفظ اور انتظام کو یقینی بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔سنہا نے کہا کہ ایف آر ایم سی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی جیسے جی آئی ایس، ریموٹ سینسنگ اور ڈیجیٹل ٹولز جیسے موبائل ایپلیکیشنز جیسے جنگلات کے تحفظ اور انتظام میں اضافہ کرے۔انہوں نے کہا کہ FRMC جنگلات کی حدود کو ڈیجیٹلائز کرنے کے ساتھ ساتھ جیو ریفرنس پر مبنی معلومات اور نقشہ سازی کے ذریعے جنگلات کے انتظام میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیرملک میں قومی ٹرانزٹ پاس سسٹم کو نافذ کرنے والا تیسرا مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے۔ یہ آن لائن ٹرانزٹ سسٹم موجودہ سسٹم کی جگہ لے گا۔یہ نظام زرعی جنگلات کی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے جس سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی،” ۔سنہا نے کہا کہ “امرت کال” میں، ہمارا مقصد ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتی تنوع کی اقدار کو ترقیاتی منصوبہ بندی میں ضم کرنا ہے اور صاف ہوا، تازہ پانی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور انسانوں اور جنگلی جانوروں کے تنازعہ کو کم کرنے کے لیے جامع انداز میں کام کرنا ہے۔