Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

پنچایت بنکوٹ میں چھاناڑ کو جانے والی سابق رانی روڈ کا تاریخی راستہ دھنس گیا | وسیع علاقہ کے لوگوں کی آمد ورفت مشکل ،مقامی آبادی میں تشویش رانی روڈ پر سڑک تعمیر کی جائے گی اور آئندہ منصوبے میں ڈھہ گئے راستے کو ٹھیک کیاجائے گا :کونسلر

Towseef
Last updated: May 26, 2024 12:38 am
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

محمد تسکین

بانہال// قصبہ بانہال سے قریب تین کلو میٹر دور پنچایت بنکوٹ کے چھاناڑ گاوں کو مہاراجوں کے زمانے سے جوڑنے والا راستہ جو سابقہ رانی روڈ بھی کہلاتا ہے ، کا ایک بڑا حصہ ایک گہری کھائی کے پاس ڈھ جانے کی وجہ سے چھاناڑ ، مجدلہ ، چاپناڑی، ڈگری کالج بستی کے علاؤہ عام لوگوں سکول اور کالج جانے والے بچوں اور مال مویشیوں کو اس پیدل راستے سے گزرنا جان جوکھم میں ڈالنے کے برابر ہوگیا ہے اور کئی لوگ بارشوں کے دوران پنچایت بنکوٹ کے چھاناڑ علاقے کے وانی پورہ ، چھانپورہ ، ٹھیکیدار پورہ اور ڈگری کالج کی بستی کو جانے والے اس پیدل راستے کے بجائے دور کا سفر طے کرکے گھر اور قصبہ بانہال آتے جاتے ہیں۔ چھاناڑ بنکوٹ کی بستی کے سینکڑوں لوگ پہلے ہی علاقے میں قائم کئے گئے ڈگری کالج بنکوٹ بانہال کی چار دیواری کی وجہ سے اپنا دو صدی پرانے راستوں سے منقطع ہوگئے ہیں اور اب ان علاقوں کو جوڑے رکھنے کیلئے سابقہ رانی روڈ یا سابقہ بانہال کارٹ روڈ ( BC ROAD ) کا مرکزی راستہ ’ وجن ‘ کے مقام پر دو سو فٹ گہری کھائی کی طرف نکل جانے سے لوگوں میں تشویش پیدا ہوئی ہے اور اس راستے پر کسی حادثے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔چھاناڑ کے مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب دو مہینے سے زائد کا وقت گزر جانے کے بعد بھی پنچایتی راج سے ڈی ڈی سی کونسلر بانہال اور محکمہ دیہی ترقیات اور اس کے ملازمین کو اس سلگتے مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے اور چھاناڑ کا علاقہ رابطہ سڑکوں ، پیدل راستوں اور پینے کے صاف پانی مسلسل چھ دہائیوں سے نظر انداز ہے اور تعمیر و ترقی کا دور کاغذوں تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے کے مسلسل نکل جانے کی صورتحال کی وجہ سے عام لوگوں کو قصبہ سے قریب تر اس پیدل راستے کے بجائے دور کے راستوں سے انا جانا پڑتا ہے اور یہ جگہ کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہے کیونکہ وہاں پر گہری کھائی ہے اور راستے کی چوڑائی دس بارہ انچ ہی رہ گئی ہے۔ چھاناڑ سے تعلق رکھنے والے مقامی شہری محمد یوسف ، بشیر احمد ، ریاض احمد اور عبد الحمید پر مشتمل ایک وفد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع ڈاک بنگلہ بانہال کے سامنے سے یہ راستہ چھاناڑ ، مجدلہ ، چاپناڑی ، کنڈ واڑ ، ڈگری کالج بنکوٹ بانہال ، ہائی سکول بنکوٹ کی بستیوں ، عام لوگوں ، سکول اور کالج جانے والے بچوں اور مال مویشیوں کیلئے کئی صدیوں سے استعمال کیا جاتا آرہا راستہ ہے اور اب اس راستے کے ایک خطرناک کھائی کے پاس نکلنے کا عمل کئی مہینوں سے جاری ہے اور پورا علاقہ پیدل راستے سے منقطع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ راستہ مہاراجوں کے زمانے میں مہاراجوں اور مہارانیوں کو گھوڑوں اور پالکیوں میں لانے لیجانے کیلئے پیدل نقل و حرکت کیلئے بھی استعمال کیا جاتا رہا اور بعد میں ساٹھ کی دہائی میں چھاناڑ کے ٹھیکیدار محلہ میں خانہ نشین نامور سماجی اور کاروباری شخصیت مرحوم خواجہ غنی جو ، آحسن جو نامی خانوادے نے رانی روڈ کے پیدل راستے کو اپنی ذات پر موجودہ پرائمری سکول چھاناڑ تک اپنی ذاتی چیپ گاڑیوں کے قابل ایک سڑک کی صورت میں تعمیر کیا تھا مگر وقت کے ساتھ ساتھ رانی روڈ پر پڑنے والے گگڑواہ نامی ایک نالہ نے کبھی گاڑیوں کے چلنے کے قابل اس سڑک کو پیدل راستے کی ہیئت میں تبدل کر دیا اور اب یہ راستہ ہزاروں کی آبادی کو جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں چھاناڑ اور ڈگری کالج کے چار بڑے محلوں کیلئے یہ راستہ اہمیت کا حامل ہے اور وجن کے مقام ایک گہری کھائی کی طرف نکل رہے اس راستے کو فوری طور پر محفوظ بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سو فٹ گہری کھائی کے پاس پیدل راستے کی چوڑائی مشکل سے ایک فٹ تک رہ گئی ہے اور آنے والی بارشوں میں قریب ایک سو میٹر کا حصے کو ڈھ جانے کا خطرہ لاحق ہے۔ اس سلسلے میں بات کرنے پر ڈی ڈی سی کونسلر بانہال اور سنیئر کانگریس لیڈر امتیاز احمد کھانڈے نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ٓائندہ جون کے مہینے میں اس راستے کی تجدید و مرمت کیلئے ایک پلان مرتب کرینگے تاکہ عوام کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ اس راستے کو جو رانی روڈ کے نام سے مشہور ہے کیلئے پاور ریسوینگ سٹیشن بانہال سے ایک سڑک تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے اور وہ اس پر کاغذی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تواریخی رانی روڈ والی مجوزہ سڑک سے گگڑواہ بنکوٹ میں قائم سپورٹس سٹیڈیم اور شاہراہ سے ڈگری کالج کیلئے آنے والی رابطہ سڑک کو بھی لنک کیا جائیگا تاکہ ڈگری کالج اور چھاناڑ بنکوٹ کی بستیوں کیلئے ایک سرکل روڈ تعمیر کیا جاسکے جو قصبہ بانہال سے بہت نزدیک رہے گا اور کالج کے بچوں کو براہ راست فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھاناڑ کے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور اس راستے اور سڑک کو ہر حال میں تعمیر کرنے کی کوشش ہوگی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

خطہ چناب

۔11برس قبل منہدم ہو ا ’اندھ سم پل‘ دوبارہ تعمیر نہ ہو سکا، آمد ورفت متاثر ملحقہ علاقہ جات آبادی پریشانیوں سے دوچار ، ندی پیدل عبور کرنے پر مجبور

July 7, 2025
خطہ چناب

خطہ چناب میں ہلکی بارش نے گرمی کی شدت سے راحت دلائی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور عام ٹریفک کی روانی بغیر کسی خلل کے جاری

July 7, 2025
خطہ چناب

رام بن میں 5گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ۔36یاتری زخمی

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?