عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // ایک اہم اقدام کے طور پر، جموں و کشمیر حکومت نے لوکل باڈیز ڈیڈیکیٹڈ بیک ورڈ کلاسز کمیشن کی میعاد میں 28 فروری تک توسیع کی ہے، جو پچھلے سال پنچایتوں اور شہری لوکل باڈیز میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے لیے ریزرویشن کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ جموں و کشمیر حکومت نے پینل کی میعاد 28 فروری تک بڑھا دی ہے۔ کمیشن کی میعاد 31 دسمبر 2024 کو ختم ہو گئی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے جب منتخب حکومت نے جسٹس(ریٹائرڈ) جنک راج کوتوال کی سربراہی میں پینل کو توسیع دی ہے۔ کمیشن اس ماہ کے آخر تک اپنی رپورٹ پیش کر دے گا۔ پینل کی طرف سے رپورٹ جمع کرانا پنچایت اور میونسپل انتخابات کے انعقاد کے لیے بال رولنگ کا تعین کرے گا۔