عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پلوامہ ضلع کے ترال کا بی ایس سی ریڈیولوجی کا طالب علم پنجاب کی دیش بھگت یونیورسٹی کے ہوسٹل میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا ہے۔کل صبح طالب علم زاہد احمد ولد عبدالقیوم بٹ ساکن گلاب باغ ترال کو یونیورسٹی کے ہوسٹل کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔زاہد دیش بھگت یونیورسٹی پنجاب میں بی ایس سی ریڈیولاجی کے چھٹے سمسٹر میں زیر تعلیم تھا۔اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان کے رشتہ داروں نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔