پنجابی ساہتیہ سنگم کی ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد

جموں //جے اینڈ کے پنجابی ساہتیہ سنگم (J&KPSS),،جموں کی جانب سے یہاں سنت میلہ سنگھ آشرم ،ڈگیانہ ،جموں میں ایگزیکٹو کمیٹی اور ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں متعدد شعراء اور مصنفوں نے ممبران کے ہمراہ شرکت کی۔ جے اینڈ کے پی ایس ایس کے صدرایس راجپال سنگھ نے پروگرام کی صدارت کی۔سنگم کے جنرل سیکرٹری سرج رتن نے پروگرام میں شرکا کا خیر مقدم کیا اور نظامت کے فرائض انجام دئے۔اجلاس میں بچھن بھارتی ،جنگ ایس ورمن ،راجپال سنگھ  مستانہ، بلویندر سنگھ ،پریتم سنگھ انجان ، اچھوپال سنگھ،موہن سنگھ ،نرالہ ،سپرش ،تیجندر سنگھ  پرمیو دیگران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سنگم کی جانب سے شری گورو نانک دیو جی کی 550 ویں سالگرہ منانے کیلئے یک روزہ سیمنار منعقد کرنے کاحتمی فیصلہ کیا۔شاعری کی نشست میں سورج رتن،اچھو پال سنگھ ،پریتم سنگھ انجان ،بچھن بھارتی ، جنگ ایس ورمن ،موہن سنگھ نرالہ، راجپال سنگھ مستانہ، اور سپرش نے زندگی کے مختلف شعبوں پر نظم پیش کئے۔پروگرام میں وادی کشمیرمیںپنجابی کو فروغ دینے کیلئے ایک نامور پنجابی مصنگ پروفیسر سیوا سنگھ کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ جنرل سیکرٹری سورج رتن نے نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ راج پال سنگھ مستانہ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔