جموں //سکھوں کی تقریباً دو درجن سماجی و مذہبی تنظیموں پر مشتمل پنتھک مورچہ نے لوک سبھا انتخاب نہ لڑنے اور سیکولر طاقتوں کو مظبوط کرنے کے لئے کانگریس کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل مورچہ نے ایک نامور سکھ لیڈر اوتار سنگھ خالصہ کو جموں ،پونچھ پارلیمانی حلقہ سے امید وار بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پنتھک مورچہ نے جاری ایک پریس بیان میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے پردیش کانگریس کے صدر جی اے میر کے ساتھ ملاقات کرکے انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کرکے بجائے اسکے کانگریس امیدوار کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ لیا۔پریس بیان میں کہا گیا کہ کانگریس کے پردیش صدر نے سکھ طبقہ کو یقین دلایا کہ وہ انکے جائز مطالبات کا اُجاگرکریں گے۔