بلال فرقانی
سرینگر//انتظامیہ نے سڑکوں و پلوں کے آڈیٹ کے نظام کو مستحکم کرنے اور اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا ستعمال کرتے ہوئے عمارتوں و پلوں کے ڈائزئنوں( خاکوں) کی جانچ کے طریقہ کار سمیت سڑکوں پر بچھائے جانے والے تار کول کے معیار کی جانچ کیلئے درکار ساز و سامان میں اضافے کیلئے ماہرانجینئروں کی ٹیم کو اپنی سفارشات ایک ماہ کے اندر پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔محکمہ تعمیرات عامہ کی تنظیم نو کے بعدڈیزائن، معائنہ اور کوالٹی کنٹرول محکمہ کے موجودہ ڈھانچے اور اس کو مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ لیا گیا۔محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئر ان چیف کی سربراہی میں چیف انجینئروں کا اعلیٰ سطحی پینل ڈیزائن، معائنہ اور کوالٹی کنٹرول محکمہ کا جائزہ لے گا اوراس ادارے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کی سفارش کرے گا۔انجینئروں کا یہ پینل ڈیزائن، معائنہ اور کوالٹی کنٹرول ادارے کے موجودہ ڈھانچے اور اس کے کردار کا جائزہ لے گا اور محکمہ تعمیرات عامہ کی تنظیم نو کی وجہ سے بدلے ہوئے منظر نامے کے پیش نظر خصوصی توجہ کے ساتھ نئی پیشرفت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ساتھ رفتار بڑھانے میں اپنی تجاویز پیش کرے گا۔چیف انجینئروں کا یہ پینل کوالٹی کنٹرول نظام کی مضبوطی اوراسے محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے جاری کاموں کے نمونوں کی جانچ کرنے کے قابل بنانے کے علاوہ اس کے آڈٹ ونگ کو مستحکم کرے گا تاکہ سڑکوںوپلوں کا خود آڈٹ ہو سکے۔7اعلیٰ انجینئروں کی اس ٹیم کوڈیزائن، معائنہ اور کوالٹی کنٹرول محکمہ کو جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عمارتوںوپلوں کے تمام ڈیزائنوں کی جانچ کے لیے اس کے ڈیزائن ونگ کو مضبوط بنانے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔یہ ٹیم حال ہی میں قائم کی گئی تمام ضلعی ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے کام اور بٹومین وسکوسیٹی ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے جانچ کے آلات کا اضافہ کرنے کی سفارش بھی کرے گا جبکہ کمیٹی اپنی سفارشات کے ساتھ ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔اس پینل کی کمان محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئر ان چیف کو سونپی گئی ہے جبکہ پینل میں محکمہ میکنیکل اینڈ ہاسپٹل کے چیف انجینئر،جموں زون میںپیر پنچال،وادی چناب اور جموں کے چیف انجینئروں کے علاوہ کشمیر زون میں وسطی کشمیر،جنوبی کشمیر اور شمالی کشمیر کے چیف انجینئروں کو شامل کیاگیا ہے۔