مشتاق الاسلام
پلوامہ //قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے)کی عدالت نے پلوامہ میں ایک سرگرم ملی ٹینٹ کو اشتہاری قرار دیکراسے دو مہینوں کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ این آئی اے کی عدالت نے پلوامہ میں سکیورٹی ایجنسیوں کو کئی مقدمات میں مطلوب ایک سرگرم ملی ٹینٹ کو اشتہاری قرار دیا ہے۔ا
س کی شناخت ارجمند گلزار ولد گلزار احمد ڈار ساکن کھربٹھ پورہ رتنی پورہ پلوامہ کے بطور کی ہے۔مذکورہ ملی ٹینٹ کے خلاف پولیس اسٹیشن لتر پلوامہ میں ایف آئی آر نمبر 26 یو اے پی ایکٹ 7/27 آرمز ایکٹ 307 آئی پی سی کے تحت رجسٹر ہے۔عدالت نے ملزم کو اعلان اشاعت کی تاریخ 4نومبر2023 کے اندر اندر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیا ہے ، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سیکشن 83سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ اشتہاری قرار دئے گئے ملی ٹینٹ کے آبائی علاقے میں بھی اعلانیہ حکم کی کاپیاں چسپاں کی گئی ہیں۔